حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی شہر جنین میں 19 سالہ صلاح البریکی اس وقت شہید ہو گئے، جب اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ رات جنین پر دھاوا بول دیا تھا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج نے جنین پر دھاوا بول دیا اور متعدد مکانات کے اوپر سنائپرز تعینات کرنے کے بعد کئی عمارتوں کو گھیرے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق، اس واقعے کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور قابض صہیونی اسرائیلی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا اس قابض اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 3 زخمی ہوئے۔
فلسطینی ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح فلسطینی شہر جنین میں قابض اسرائیلی صہیونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران تین فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔
مقامی میڈیا نے مزید کہا کہ قابض صہیونی اسرائیلی فورسز نے چھاپے کے دوران جنین کیمپ سے نوجوان فلسطینی براء علونہ کو گرفتار کیا۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے حال ہی میں شمالی مقبوضہ مغربی کنارے، خاص طور پر جنین اور نابلس میں راتوں رات چھاپے مارے اور ہلاکتیں کیں۔